۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاسخ سرپرست کل کلیسای ارتدوکس گرجستان به نامه آیت الله اعرافی

حوزہ/ نئے میلادی سال کے موقع پرگرجستانی چرچ کو آیت اللہ اعرافی کی طرف سے لکھے گئے محبت اور نیک خواہشات پر مبنی خط کے جواب میں چرچ کے سربراہ نے انہیں ایک خط لکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گرجستانی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ کی طرف سے ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کو جواب میں لکھے گئے خط کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

ہمیں عیسیٰ مسیح (ع) کے یوم پیدائش ، نئے سال اور آپ کی نیک تمناؤں پر مشتمل مبارکباد ملی۔

جیسا کہ واضح ہے،گرجستان ہمیشہ ایک روادار ملک رہا ہے،تمام مذہبی عقائد کے اختلافات کے باوجود ، عیسائیوں اور مسلمانوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اور اسی طرح دوسرے روایتی مذاہب کے نمائندوں نے بھی اس سرزمین میں پر امن طور پر زندگی گزاری ہے۔ ہمارا ملک ایک چھوٹا ملک ہے اور ہماری طاقت ہمسایہ ممالک کے لئے باہمی احترام اور محبت پر مبنی ہے۔

اپنی صلاحیتوں کے مطابق،ہم نے اندرون و بیرون ممالک کے ساتھ ہر ممکن دوستانہ اور ہمسائیگی کے تعلقات کو فروغ دیا ہے اور فروغ دیتے رہیں گے اور ہم سب کو اس مقصد کے حصول کے لئے مل کر جدوجہد کرناہوگی،کیونکہ اس وقت پوری دنیا ایک بہت ہی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔امن و امان کے حصول کے لئے وسیع پیمانے پر مشترکہ کوششیں کرنا ضروری ہے۔ ہمیں اسی جذبے سے آئندہ نسلوں کی پرورش کرنے کی ضرورت ہے۔

خدا کی بارگاہ میں آرزومند ہوں کہ ، یہ نیا سال جناب عالی سمیت پوری دنیا اور ہمارے لوگوں کے لئے امن اور امید کا سال ثابت ہو۔

احترام کے ساتھ!

گرجستان آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .